13 مئی 2017 - 16:26
قطیف میں سعودی اہلکاروں کی فائرنگ سے ۲ عام شہری شہید

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ قطیف المسورہ علاقے میں فائرنگ کے باعث 2 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ قطیف المسورہ علاقے میں فائرنگ کے باعث 2 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
 سعودی سیکورٹی فورسز نے قطیف میں ایک دو سالہ بچے اور ایک نوجوان کو گالی مار کر شہید کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بچہ گزشتہ جمعرات کو شہید کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے بچے کی والدہ کی حالت شدید زخموں کی وجہ سے تشویشناک بتائی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو علی محمد نامی نوجوان کو بھی سعودی فورسز نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی سیکورٹی فورسز نے اس دوران السید محمد نامی مسجد کو بھی راکٹ لانچروں سے نشانہ بناکر شہید کردیا۔

واضح رہے کہ آل سعود اپنے بادشاہی نظام میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی بھی قسم کے اجتماعات اور اقدامات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲